محکمہ صحت کے مطابق منگل تک ریاست میں کورونا ٹيیکے کی پہلی اور دوسری ڈوز ایک کروڑ 77 لاکھ 95 ہزار 429 افراد کو لگ چکے ہیں۔ آٹھ جون کو ایک لاکھ 58 ہزار 895 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اب تک لگے ٹیکوں میں ایک کروڑ 43 لاکھ 78 ہزار 643 پہلی ڈوز جبکہ 34 لاکھ 16 ہزار 786 دوسری ڈوز شامل ہیں۔
اس دوران ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو 54 لاکھ 67 ہزار 972 پہلی اور 17 لاکھ 41 ہزار 342 افراد کو اس کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ منگل کو ان عم کے 13 ہزار 619 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک لگی جبکہ 12 ہزار 991 افراد کو دوسری خوراک دی گئی۔اسی طرح 45 سے 59 برس کے عمر کے لوگوں کو 59 لاکھ 21 ہزار 780 پہلی جبکہ آٹھ لاکھ 88 ہزار 495 دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ آٹھ جون کو 45 سے 59 برس کی کٹیگری کے 57 ہزار 322 افراد کو پہلی جبکہ 11 ہزار 535 افراد کو دوسری ڈوز لگی۔
گذشتہ یکم مئی سے 18 سے 44 برس کی عمر کی کٹیگری کے لوگوں کے لیے شروع کی گئی ٹیکہ کاری میں اب تک 19 لاکھ 21 ہزار 470 افراد کو پہلی ڈوز لگی ہے۔ منگل کے روز 18 سے 44 برس کے 60 ہزار 193 افراد کو کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لگی ہے۔