جیسے ہی جمعہ کی اذان کی آواز مساجد سے سنائی دی کچھ ہی دیر میں مساجد بھرنی شروع ہوگئی۔
جمعۃ الوداع کی نماز میں ہر نوجوان، بچہ اور بزرگ مسجد پہنچ کر اپنے پروردگار کو یاد کیا اور ملک میں امن وامان کے لیے دعائیں کیں۔
صبح سے ہی شہر کے اندر نماز کی تیاریاں کی جارہی تھیں جیسے جیسے نماز کا وقت قریب آرہا تھا مساجد میں نمازیوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔
ویسے تو روزانہ مسلمان مساجد میں نماز ادا کرتا ہے لیکن رمضان کے اس مقدس مہینے میں اور وہ بھی جمعۃ الوداع کی نمازبالکل خاص نظر آیا۔