معین علی نے کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہو گا، اس لیے میں سمجھتا ہوں عادل رشید ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن اور مضبوط اسکواڈ پر مشتمل ہے اور ہماری ٹیم کے پاس اس بار اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، بلاشبہ دیگر ٹیمیں بھی سخت ہیں۔ اس لیے عالمی ٹائٹل جیتنے کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ بطور آل راؤنڈر کوشش ہو گی کہ گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کروں اور مقصد کے حصول کے لیے خوب جان لڑاؤں گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے اور میزبان برطانوی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔
انگلینڈ ٹیم کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے عالمی خطاب کے لیے بہترین ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔