ETV Bharat / briefs

ملک میں صرف مودی۔مودی کے نعرے : شاہ - modi wave everywhere: shah

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ ملک کی عوام نے نریندر مودی کو اس بار پھر وزیراعظم بنانے کا من بنا لیا ہے اسی لئے چاروں طرف صرف مودی۔ مودی کے نعرے لگ رہے ہیں۔

امت شاہ
author img

By

Published : May 8, 2019, 9:46 PM IST

شاہ نے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدوار پشوپتی ناتھ سنگھ کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب کا یہ ان کا 296 واں اجلاس ہے۔ گذشتہ سولہ جنوری سے مسلسل ملک کی سبھی ریاستوں میں جاکر انتخابی اجلاس کو خطاب کر رہے ہیں۔ ہر جگہ کا کھان پان اور رہن سہن مختلف ہے۔ لیکن ہر جگہ ہی مودی۔مودی کے نعرے لگ رہے ہیں۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ ملک کی عوام نے مودی کو اس بار پھر وزیراعظم بنانے کا من بنا لیا ہے۔ ملک کی عوام گذشتہ 70 سال سے راہ دیکھ رہی تھی کہ انہیں ایک ایسا لیڈر ملے جو اپنا اور اپنے کنبہ کی جگہ ملک کی عوام کے بارے میں سوچے۔ انہیں وہ لیڈر نریندر مودی کی شکل میں مل گیا ہے۔

شاہ نے کہا کہ جب سے مودی وزیراعظم بنے ہیں تب سے آج تک چھٹی نہیں لی ہے۔ وہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔ وہیں مہا گٹھ بندھن کے گرو راہل بابا ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی چھٹیوںپر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ پانچ نسلوں تک اس ملک میں کانگریس نے حکومت کی ہے لیکن ملک کی ترقی میں کوئی کام نہیں ہوا۔ لیکن مودی کی قیادت میں گذشتہ پانچ سال میں ملک میں ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ آج ملک کی پچاس کروڑ عوام کو آیوشمان بھارت منصوبہ کے تحت علاج کیلئے پانچ لاکھ روپے تک کے انشورنش کی سہولت مل گئی ہے۔ ڈھائی کروڑ غریب لوگوں کو پکا مکان ملا ہے۔ ساتھ ہی جن ڈھائی کروڑ گھروںمیں بجلی نہیںپہنچ پائی تھی وہاں بجلی پہنچا دی گئی ہے۔ غریب خواتین کو اجولا منصوبہ کے تحت رسوئی گیس کا کنکشن ملنے سے انہیں دھوئیں سے نجات مل گئی ہے۔ ملک میں بیت الخلاء مہم کے تحت ہر گھر کو بیت الخلاءملا۔ مودی کی قیادت میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی فہرست کافی طویل ہے۔

شاہ نے دھنباد کی عوام سے سنگھ کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دھنباد میں سڑک بنی، بجلی کا نظام بہتر ہوا، ڈی سی لائن پر پھر سے ٹرین ڈوڑنے لگی ہے۔ ان سب ترقیاتی کاموں کے بدلے عوام سے ووٹ نہیں مانگ رہاہوں بلکہ آپ کے قیمتی ووٹ سے مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں اس کے لئے دھنباد سے سنگھ کو جتانا ضروری ہے۔

Intro:Body:

sajidah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.