مغر بی بنگال پارلیمانی حلقے کے چوتھے مر حلے کی پولنگ کے آ خری دن ترنمول کا نگریس کے امیدوار کی حمایت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہاکہ مودی ملک کے لیے سب سے بڑی آ فت ہیں۔ مودی کی وجہ سے ملک میں افرا تفری کا ماحول ہے۔
ممتا بنر جی نے کہاکہ سچا ئی یہ ہے کہ گزشتہ پا نچ برسوں کے دوران مودی حکومت نے ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کیاہے۔ مودی کے دور اقتدار کے دوران ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت میں آنے سے قبل مودی نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا۔جی ایس ٹی اور نوٹ بندی نے ملک کے لوگوں کی کمرتوڑدی۔ معیشت کو دھچکا پہنچا۔اس کے علاوہ جی ڈی پی سابقہ ریکارڈ سے کا فی نیچے گرا۔
ممتا بنر جی کے مطابق ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔نوجوانوں کے پاس نوکری نہیں ہے۔
ممتا نے سی پی آ ئی ایم پر تنقید کر تے ہو ئے کہاکہ مغر بی بنگال میں سی پی آ ئی ایم بی جے پی کی وجہ سے زندہ ہے۔ دونوں کے درمیان سمجوتہ ہوا ہے۔