ETV Bharat / briefs

مودی پھر سے این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے رہنما منتخب

قومی جمہوری اتحاد کی پارلیمانی پارٹی نے نریندر مودی کو دوبارہ اپنا رہنما منتخب کیا۔ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی پارٹی نے انہیں اپنا رہنما منتخب کیا۔

author img

By

Published : May 25, 2019, 10:12 PM IST

مودی پھر سے این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے رہنما منتخب

پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں این ڈی اے کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں پہلے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مودی کو پارلیمانی پارٹی کا رہنما منتخب کرنے کی تجویز پیش کی۔ بی جے پی کے سینئر رہنماؤں راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے اس کی تائید کی اور اس کے بعد پارٹی کے تمام نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے ہاتھ کھڑے کر کے اور میزیں تھپتھپاكر تجویز کی حمایت کی۔

اس کے بعد شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا رہنما منتخب کرنے کی تجویز پیش کی۔جنتا دل یونائٹیڈ کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان، انادرمک کے لیڈر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای کے پلانيسوامي، نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے سربراہ اور ناگالینڈ وزیر اعلی نیفيو ریو اور نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور میگھالیہ کے وزیر اعلی كونارڈ سنگما نے تجویز پر اپنی منظوری دی۔

اس کے بعد این ڈی اے کے نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے دونوں ہاتھ اٹھا کر اور میزیں تھپتھپاكر اس کی حمایت کی۔ اپنا دل، راشٹریہ لوک تانترک پارٹی اور این ڈی اے کے دیگر اتحادیوں کی طرف سے بھی مسٹر مودی کو لیڈر منتخب کرنے کی حمایت میں خط بھیجے گئے تھے۔

اجلاس میں بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی ،سشما سوراج کے ساتھ ہی تمام بڑے لیڈران موجود تھے۔ اس کے علاوہ بی جے پی اور این ڈی اے کے دیگر اتحادیوں کی حکومت والی ریاستوں کے وزراء اعلی اور نائب وزیر اعلی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Intro:Body:

modi

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.