اس معاملے میں پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ یہ واقعہ رابرٹس گنج تھانہ کے ڈاک ہریپور گاؤں میں ہوئی۔
تھانہ انچارج شیو سرن ساہ نے بتایا کہ مہیش یادو کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور الزام عائد کیا کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مویشی چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
مقامی لوگوں نے اس کی پٹائی کی اور اس دوران اس کی موت ہو گئی۔
افسر نے اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق دوسرے گاؤں سے تھا اور وہ اس سے قبل مویشی چوری کی کئی واقعات میں شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔