ضلع بڈگام میں آج ایک دیوار گرنے سے کمسن بچے کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا لڑکا اسپتال زخمی ہوگیا جس کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بڈگام کے کئنی مرگ گاؤں میں دو دو کمسن بچوں پر اچانک دیوار گرگئی ۔ حادثہ میں ایک بچے کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے دیوار کے ملبہ سے دونوں بچوں کو نکالا اور قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک بچے کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی تھا۔
فوت ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ شفاف احمد ولد غلام احمد ساکن بالہامہ سرینگر کی حیثیت سے کی وہیں زخمی ہونے والے بچہ کی شناخت 10 سالہ یونس احمد ولد گلزار احمد ساکن کئنی مرگ بڈگام کے بطورِ کی گئی۔ شفاف احمد کی لاش کو والدین کے حوالہ کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کردیا ہے۔