مرکزی وزیر وجے گوئل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'مسلمانوں کے دل میں یہ احساس ڈال دیا جاتا ہے کہ بی جے پی کچھ نہیں کرتی حالانکہ میں خود چاندنی چوک میں سے دو بار رکن پارلیمان منتخب ہوا ہوں اور میں نے وہاں مسلمانوں کے لیے بہت کام کیا'۔
وجے گوئل نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی دہلی کی ساتوں سیٹوں پر جیت حاصل کریں گی۔
وجے گوئل نے مسلم اکثریتی حلقہ شمال مشرقی دہلی سے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی امیدواری پر کہا کہ بی جے پی کو دکشت کے آنے سے کچھ بھی فرق نہیں پڑے گا۔کانگریس کی زمین ختم ہو چکی ہے، جہاں تک بات عام آدمی پارٹی کی ہے تو اس نے کانگریس سے اتحاد کی کوشش کرکے خود اپنی اہمیت کھو دی ہے۔