حملہ آور عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کے پولیس افسر شبیر خان نے آی ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس تھانہ کے نزدیک گولیاں چلائیں جس میں ایک پولیس اہلکار فیروز احمد شدید زخمی ہوا ہے۔
شبیر خان نے کہا کہ’ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیا ہے اور تلاشی کاروائی جاری کی ہے۔ سکیورٹی فورسز عام شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
تاہم اس حملے میں کسی بھی عسکریت پسند کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔