ETV Bharat / briefs

وینزویلا بحران: امریکہ کا روسی مداخلت پر سخت ردعمل - سخت ردعمل

جنوبی امریکی ممالک وینزویلا میں جاری سیاسی بحران میں روس کی مداخلت پر امریکہ نے روسی حکام کو خبردار کیا ہے۔

امریکہ کا روسی مداخلت پر سخت ردعمل
author img

By

Published : Mar 26, 2019, 10:25 AM IST

امریکہ کی جانب سے روس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وینزویلا بحران میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے تنازعے کو مزید طول دے رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج کے ذریعے وینزویلا بحران میں شدت پیدا کی جارہی ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا، انہوں نے روسی کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے باز رہنےکی بھی ہدایت دی ہے۔

مائیک پومپیو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے وینزویلا کے عوام مزید مصائب کا شکار ہوں گے، جبکہ روسی فوج کی ملک میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے روس کو متنبہ کیا کہ امریکہ اس موقع پر کبھی خاموش نہیں رہے گا، اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک نے خود ساختہ صدر جون گائیڈو کی حمایت کی ہے، جبکہ روس مقامی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو حزب مخالف رہنما اور پارلیمںٹ کے سپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا، جس کے بعد امریکہ اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

امریکہ میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی، جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے حزب مخالف رہنما جون گائیڈو وفاداری کا اعلان کررہے تھے۔

Intro:Body:

pompeo-warns-russia-to-cease-its-unconstructive-behavior-in-venezuela

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.