ETV Bharat / briefs

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں سوائن فلو سے 5 متاثر

author img

By

Published : May 18, 2019, 12:09 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد سوائن فلو کے مرض میں مبتلا ہونے سے بھیونڈی سمیت پورے تھانے ضلع کے شہریوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں سوائن فلو سے 5 متاثر

بھیونڈی کے صمد نگر علاقے میں عائشہ اپارٹمنٹ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی خازن وقارعین الحق عرف پپو شیخ گزشتہ ایک ہفتہ سے بخار زکام سمیت دیگر مرض میں مبتلا تھے۔

مقامی ڈاکٹروں سے علاج کے بعد جب افاقہ نہیں ہوا تو انھیں تھانہ کے جیوپٹر ہسپتال لے جایا گیاجہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی۔ اس کے فوراً بعد وقار شیخ کو ممبئی کے سیفی اسپتال میں داخل کریا گیا،جہاں انہیں آئ سی یو وارڈ میں داخل کر علاج کیا جارہا ہے۔

تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے اسی درمیان ایک ایک کرکے ان کے اہل خانہ کے افراد بھی بیمار ہونے لگے جس کے بعد ان کی اہلیہ شبنم وقارشیخ(42)،بیٹی نیہا وقار شیخ(22)،حناوقار شیخ(19)، اور بیٹاعمر وقار شیخ(12)کو ممبرا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وقار شیخ کے اہل خانہ کا سوائن فلو سے متاثر ہونے کے بعد کلوا سیول اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے عائشہ اپارٹمنٹ کے مکینوں کے طبی جانچ کی تب انہیں اپارٹمنٹ کی ہی ایک لڑکی میں سوائن فلو کے جراثیم کا شبہ ہوا اور اسے جانچ کے لیے کلوا اسپتال بلایا گیا۔ فلحال میڈیکل ٹیم ابھی اس بات کی تصدیق کرنے میں لگی ہوئی ہے کہ آخر اس خاندان کو سوائن فلو کیسے ہوا ہے۔

سوائن فلو کے پانچ مریض ملنے کی خبر پورے شہر میں تیزی سے پھیل گئی جس سے شہریوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے ہنگامی میٹنگ طلب کر سبھی میڈیکل آفیسرز کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں کیمپ لگا کر پورے علاقے میں بخار اور سردی سے متاثرمریضوں کی مکمل جانچ کریں اور علاقے میں ماسک اور دوائیں تقسیم کی جائیں فی الحال کارپوریشن کی میڈیکل ٹیم نے مذکورہ علاقے میں میڈیکل کیمپ لگاکر کام شروع کردیا ہے۔

اندارا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرٹنڈنت داکٹر انل تھوراٹ نے بتایا کہ اندارا گاندھی اسپتال میں سوائن فلو کے مریضوں کے علاج کے لیے ہسپتال کے ایک آئی سی یو وارڈ کو سوائن فلو اسپیشل وارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جہاں مریضوں کو بہتر علاج کے لیے دوا سمیت سبھی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Intro:مہاراشٹر کے بھیونڈی میں سوائن فلو سے 5 متاثر

Body:مہاراشٹر کے بھیونڈی میں سوائن فلو سے 5 متاثر

Conclusion:مہاراشٹر کے بھیونڈی میں سوائن فلو سے 5 متاثر
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.