ETV Bharat / briefs

میوات: مولانا محمد عثمان منصور پوری کی یاد میں تعزیتی نشست

ہریانہ میں نوح ضلع کے میوات میں قاری عثمان منصورپوری کے انتقال پر مدرسہ افضل العلوم مہوں میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

author img

By

Published : May 28, 2021, 3:50 PM IST

مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے انتقال پر میوات میں تعزیت مجلس

دارالعلوم دیوبند کے معاون مہتمم و صدر جمعیت علماء ہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کے سانحہ ارتحال پر جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے کارکنان کی جانب سے مدرسہ افضل العلوم عیدگاہ روڈ مہوں میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔

تعزیتی مجلس کی صدارت حضرت مولانا یحییٰ کریمی نے کی جبکہ علاقہ میوات جمعیت علماء کے مختلف حلقہ جات کے صدور و دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ قاری انضمام الحق نے قرات کلام پاک سے لسہ کا آغاز ہوا اور حافظ نوشاد عالم نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

مولانا عبد الستار نے تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری سید محمد عثمان منصورپوری، اللہ کے ولی جیسی صفات رکھتے تھے اور ان کی گفتگو کا انداز بڑا مختصر مگر جامع ہوا کرتا تھا۔

جمعیت علماء میوات کے جنرل سیکریٹری مفتی سلیم قاسمی ساکرس نے کہا قاری عثمان، انکساری کے پیکر تھے اور ہمت و جرءات سے مالامال تھے۔ جمعیت علماء میوات کے صدر قاری محمد اسلم بڈیڈوی نے کہا کہ قاری صاحبؒ بہت ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔

مولانا ظفرالدین نے کہا قاری عثمان صاحب ہمیشہ ذکر اللہ میں مصروف رہتے تھے۔ دیگر علمائے کرام نے بھی قاری عثمان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔ نظامت کے فرائض مفتی سلیم قاسمی نے انجام دیئے۔ آخر میں مولانا یحییٰ کریمی کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.