ETV Bharat / briefs

'میٹرو آمدورفت کا بہتر ذریعہ' - delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ 'دہلی میں میٹرو آمدورفت کا بہتر ذریعہ ہے جس طرح سے نیویارک، لندن اور ماسکو میں میٹرو ہے۔'

میٹرو نقل و حمل کا بہتر ذریعہ
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 11:09 PM IST

واضح رہے کہ پوری اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو میٹرو بھون سے باہری دہلی کے نجف گڑھ علاقے کو دوارکا نیم شہری علاقے سے جوڑنے والے دہلی میٹرو کے دوارکا افتتاح کیا تھا۔

انہوں نے نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہلی میں میٹرو ریل سروس سنہ 2002 میں شروع ہوئی تھی اور آج 17 برس بعد اس کا نیٹ ورک بڑھ کر 377 کلومیٹر ہو گیا ہے اور چوتھے مرحلے کا کام مکمل ہو جانے کے بعد یہ 480 کلومیٹر تک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2030 تک دہلی میں لوگوں کی آبادی میں کافی اضافہ ہو جائے گا اور اس وقت تک میٹرو، ہی ٹریفک کا ذریعہ ہو گی۔

پوری نے کہا کہ دارالحکومت کے لوگوں کو اپنی منزل تک لے جانے میں میٹرو کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آلودگی بھی کم ہوئی ہے لیکن ابھی میٹرو کو کافی طویل وقت طے کرنا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس موقع پر کہا کہ اس كاریڈور کی تکمیل پر دہلی کے عوام کو مبارک باد دی جانی چاہئے اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن بھی اس کے لئے تعریف کی مستحق ہے کیونکہ اس نے دہلی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہون نے کہا کہ 'آج دہلی میٹرو 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچاتی ہے اور كئی بار مصروف وقت میں یہ اعداد و شمار 50 لاکھ سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ اگر یہ بھیڑ میٹرو سے نہ جاکر آمدو رفت کے دوسرے ذرائع اپناتی تو دارالحکومت میں آلودگی کا کیا حال ہوتا۔'

Intro:Body:

Sajidah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.