ETV Bharat / briefs

بنگلہ دیش کی سلم بستی میں آتشزدگی، 100 مکانات تباہ - بنگلہ دیش کی خبریں

ڈھاکہ کی ایک سب سے بڑی کچی آبادی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے سبب کم از کم 100 مکانات تباہ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی سلم بستی میں آتشزدگی، 100 مکانات تباہ

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 12:09 PM IST

فائر سروس کے ہیڈ کوارٹر کے ڈیوٹی آفیسر لیما خانوم نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پیر کو صبح 9 بجکر 15 منٹ پر آگ بجھانے کے لئے کل 18 فائر یونٹوں کو روانہ کیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ایک گنجان آبادی والے رہائشی کمپلیکس، ڈھاکہ کے موہاخالی علاقہ سات تولہ کچی بستی میں بہت سے غریب مکین رہتے ہیں۔

فائر سروس اور سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر دیباشیش بردھن نے سنہوا کو بتایا کہ انھوں نے ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ پیر کے روز صبح 3.59 بجے کے قریب بھڑک اٹھی اور اس نے جلد ہی کچی آبادی میں تقریباً 2،000 کچے مکان والے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سینئر عہدیدار نے کہا ، "خوفناک آگ میں اسکریپ شیٹ آئرن، پلاسٹک اور گتے سے بنے کم از کم 100 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔"

مقامی میڈیا رپورٹس میں مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ شدہ مکانوں کی تعداد 500 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.