جس میں شہیدوں کے بچوں کو دیے جانے والے وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں اور ماؤنوازوں کے حملہ میں شہید ہوئے پولیس جوانوں کے بچوں کو بھی اس کے دائرے میں لایا گیا ہے۔
مرکزی کابینہ کی ہوئی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوئیٹ کر کے اسکی اطلاع دی انھوں نے لکھا ہے کہ 'ہماری حکومت کا پہلا فیصلہ ملک کی حفاظت کرنے والوں کو وقف ہے ۔قومی دفاعی فنڈ سے دی جانے والی پردھان منتری چھاتر ورتی یوجنا میں تبدیلی کو منظوری دی گئی ہے اور عسکریت پسندانہ اور ماؤنوازوں کے حملوں شہید ہوئے پولیس جوانوں کے بچوں کو بھی یہ وظیفہ دیا جائیگا۔
اس اسکیم کے تحت شہیدوں کے بیٹوں کو دی جانے والی 2000روپئے ماہانہ کی رقم بڑھاکر 2500 اور بیٹیوں کو دی جانے والی رقم 2250روپئے سے بڑھاکر 3000 روپئے ماہانہ کی گئی ہے ۔ہرسال 500پولیس جوانوں کے بچوں کو یہ وظیفہ دیاجائیگا