مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 984 نئے کیسز اور 52 اموات درج کی گئی ہیں۔ یہ معلومات طبی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز دی ہے۔
سبھی ضلعی صدر دفاتر سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا۔ یہاں 81 نئے کیس اور 20 اموات در ج ہوئے، اس کے بعد اورنگ آباد میں 193 کیسز اور 12 اموات، بیڈ میں 265 نئے کیسز اور 10 اموات، پربھنی 44 نئے کیسز اور 4 اموات، عثمان آباد میں 160 فعال معاملات اور 2 اموات، جالنا میں 77 نئے کیسز اور 2 اموات، ہنگولی میں 14 کیسز اور 2 اموات اور ناندیڑ میں 150 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا کے 14،152 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 58،95،562 ہوگئی جبکہ 289 مزید مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 98،771 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں 20،852 مریض اس انفیکشن سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد بازیاب افراد کی کل تعداد 55،07،058 ہوگئی۔
ریاست کی بازیابی کی شرح 94.86 فیصد اور امو ات کی شرح 1.7 فیصد ہے۔
یو این آئی