ETV Bharat / briefs

مراٹھواڑہ: کورونا کے 8649 نئے کیسز، 159 کی موت - مراٹھواڑہ علاقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ 19

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ 19 کے 8649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 159 مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

راٹھواڑہ: کورونا کے 8649 نئے کیسز، 159 کی موت

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 1:31 PM IST

ملک بھر کی طرح ریاست مہاراشٹر میں بھی کورونا نے تباہی جاری رکھی ہے، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفکیشن کے 1497 نئے معاملے سامنے آئے اور 44 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد لاتور میں 1400لوگ متاثر ہوئے اور 24 کی موت ہوئی۔

جب کہ وہیں ناندیڑ میں 850 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 26 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ پربھنی میں 840 نئے معاملے اور 22 لوگوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح عثمان آباد میں 810 نئے معاملے اور 20 لوگوں کی موت ہوئی۔ جالنہ میں 984 نئے معاملے اور 12 مریضوں کی موت ہوئی، وہیں بیڑ میں 1195 نئے معاملے اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جب کہ ہنگولی میں 323 نئے کیسز جب کہ چار متاثرہ افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.