سابق ایم ایل اے گروچرن نائک پر ماؤنوازوں نے حملہ Naxalites Attack On Former MLA Gurcharan Nayak in Chaibasa کیا ہے۔ اس حملے میں سابق ایم ایل اے کے دو محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔ گروچرن Gurcharan Nayak گوئل کیرا کے ٹونیا گاؤں میں فٹبال مقابلے میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔ ماؤنوازوں کے حملے کے بعد حملہ آور سابق ایم ایل اے گروچرن نائک کے محافظوں کے ہتھیار بھی لوٹ کر بھاگ گئے۔
اطلاع کے مطابق اس حملے میں شنکر نائک اور ٹھاکر ہیمبرم نامی دو فوجی اہکار مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق ایم ایل اے گروچرن نائک کھیلوں کے مقابلے میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے شام 6 بجے ضلع چائیباسا کے جھلرووا گاؤں گئے تھے۔ اسی وقت ماؤنوازوں نے وہاں فائرنگ شروع کر دی۔ سابق ایم ایل اے نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
فی الحال موقع پر فورسز بھیجی جا رہی ہیں۔