ریاسر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایوان اسمبلی میں کانگریس اور بایاں محاذ سے بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ساتھ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری لڑائی میں ساتھ دیں۔
بنگال اسمبلی میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس اور بایاں محاذ سے بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
ممتا بنرجی نے ایوان اسمبلی میں ریاست میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ریاست کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں مثلاً کانگریس اور بایاں محاذ کو بی جے پی کے خلاف لڑائی میں متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا مقابلہ کرنے اور بنگال میں اس کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے سب کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
ممتا نے کانگریس اور بایاں محاذ کو اس لڑائی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی طرح خطر ناک فرقہ پرست طاقت کو شکست دینے کے لیے کانگریس سی پی ایم اور ٹی ایم سی کو ایک ہونا پڑے گا۔
ممتا بنرجی کے اس بیان نے واضح کر دیا کہ ریاست میں بی جے پی کی بڑھتی طاقت اب تشویش کا باعث بن چکی ہے۔