بی جے پی کے سنئیر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال کے دورے پر آنے کے ساتھ ہی ریاست میں سیاست تیز ہو گئی ہے.
مغربی بنگال کے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں میٹنگ کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ریاست کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے.
انہوں نے کہا کہ ریاست میں جو بھی معاملہ التوا ہے اس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے. ریاست کے تمام معاملات میں مداخلت کر رہی ہے.
وزیر اعلی نے کہا کہ ‘ مرکزی حکومت نہ کوئی کام کر رہی ہے اور نہ ہمیں کچھ کرنے دے رہی ہے. اس کا کیا مطلب ہے. ’
نبنو میں اعلی عہدداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ' ہمیں اپنا کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے. '
انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے بار بار مداخلت کرکے ریاستی نظام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. اس سے ریاست کو نقصان ہو رہا ہے.
وزیراعلی کا کہنا ہے کہ مثبت مشوروں پر کام کیا جا سکتا ہے. اس کے لئے پوری آزادی ملنی چاہئے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے.
وزیراعلی ممتا بنرجی سکریٹریٹ بلڈنگ ببنو میں تمام اعلی عہدیداران کے ساتھ مسلسل میٹنگ کر رہیں ہیں.