انہوں نے کہاکہ میں لوگوں سے سوال کرنا چاہتی ہوں کہ آپ پانچ ہزار روپے میں زندگی گزاریں گے یاپھر50 ہزار روپے میں۔
مغر بی بنگال کی حکومت عام لوگوں کو 50 ہزار روپے دے گی تا کہ وہ چھوٹے پیمانے پر کاروبارشروع کرسکے۔ ایک بار کاروبار چل گیا تو فرقہ پرست جماعت بی جے پی سے پانچ روپے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مودی پر تنقید کرتے ہوئے ممتا بنر جی نے کہاکہ 23 مئی کے بعد تو نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں کو چراغ لے کر ڈھونڈنے سےبھی نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کا خاتمہ ہو چکاہے۔
متھرا پور پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار چودھری موہن جٹوا کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ لوگوں سے گزارش ہے کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھے۔
پانچ ہزار میں زندگی گزارنے والی نہیں ہے ۔ بی جے پی رو پے دے رہی ہے کل جان لے لے گی۔
ممتا نے کہاکہ 19 مئی کو آخری جنگ کے لیے تیار رہے۔ بی جے پی اور مرکزی فورسز اگر ڈرانے دھمکانے کے لیے زبردستی داخل ہوئی تو چوکی بیلنالےکر ان پرم ٹوٹ پڑے۔