مغربی بنگال کے شمالی مالدہ حلقے سے سی آ ئی ایم کے امیدوار بسوا ناتھ گھوش کی حمایت میں انتخابی ریلی کو خطاب کر تے ہو ئے بمان بوس نے کہا کہ مغر بی بنگال میں آ ر ایس ایس کی مقبویت کی سب سے بڑی وجہ ممتا بنر جی ہیں۔ ممتا بنر جی کبھی آ ر ایس ایس کی حامی ہو ا کر تی تھی۔ انہوں نے کئی مر تبہ آر ایس ایس کی تعریف کر تے ہو ئے کہاتھا کہ ملک میں ایک مضبوط تنظیم ہے۔
انہوں نے کہاکہ مگر آ ج ممتا بنر جی آ ر ایس ایس کے خلاف ہیں۔ ان کی مخالفت صرف اور صرف انتخابات تک ہی محدود ہے۔
انہوں نے لوگوں سے ترنمول کا نگریس کو ووٹ نہ دینے کی ایپل کی۔
سی پی آئی ایم کے چئیر مین کے مطابق بی جے پی اور ترنمول کا نگریس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں جھوٹ بولتی ہیں۔ بی جے پی نے 2014 لوک سبھا سے قبل بی روزگاری اور کرپشن دور کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آ ئی مگر پانچ برسوں میں بے روزگاری اور کرپشن میں کو ئی کمی نہیں آ ئی۔ مغر بی بنگال میں تر نمول کا نگریس کا بھی ویسا ہی ہے۔ تر نمول کا نگریس نے ریاست اور عوام کی ترقی کے لیے جو وعدے کیے تھے اس میں ممتا کی حکومت امیدوں پر کھرا اترنے میں ناکام رہی۔