پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ کے انچارج پی ایس آئی رامشور گھگے کو خفیہ طور پر اطلاع ملی کہ دیانے اور رمضان پورہ پولیس حدود میں واقع کسمباروڈ دیورے بستی علاقہ میں غیر قانونی طریقے سے گانجہ کی خرید و فروخت کی جارہی ہے۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی اسپیشل اسکواڈ نے فوراً جائے واقعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے پیشے سے ڈرائيور شیخ اسلم شیخ عثمان عمر (40) سالہ ساکن مالیگاؤں اور اس کے ایک ساتھی اکرم خان عباس خان عمر (36) سالہ ساکن سورت کے قبضے سے 31 کلو اور 714 گرام وزنی جو کہ کل مالیت 1 لاکھ 58 ہزار 570 روپے کے گانجہ کو ضبط کرکے ملزمان کے خلاف NDPS ایکٹ کے تحت ان پر 131 / 2021 / 18 / 276 / 20 / 19 / c / اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا ہے۔
اس معاملے کی آگے کی قانونی کارروائی رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی بالا صاحب تھورات کے سپرد کردی گئی۔
تفصيلات کے مطابق دونوں ملزمان کو مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں پر معزز جج نے پانچ دنوں کی پولیس کسٹڈی میں بھیجنے کے احکامات صادر کیے.