مہاراشٹر کےمالیگاوں میں سنیچر کے روز شام 4 بجے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی شہر کے کئی سرکردہ افراد کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچے۔ گزشتہ چند دنوں سے مستقیم ڈگنیٹی کو بار بار شکایت کی جارہی تھی کہ مالیگاؤں جنرل ہسپتال (سول ہسپتال) سے 'سٹی اسکین ایچ آر سٹی' کروانے پر رپورٹ کے ساتھ فلم نہیں دی جاتی جس کے سبب نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز سول کی 'سٹی اسکین' رپورٹ کو قبول نہیں کرتے اور پھر عام شہریوں کو مجبوراً پرائیویٹ لیبارٹری سے بھاری رقم دے کر سٹی اسکین کروانا پڑتا ہے۔
ان شکایتوں کی تحقیق کرنے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے سول ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر ڈانگے سے ملاقات کی اور ڈاکٹر ڈانگے کے سامنے تین اہم شہری مسائل رکھے۔
ان میں اول یہ کہ سول اسپتال سے سٹی اسکین ایچ آر سٹی کی رپورٹ کے ساتھ فلم نہ ملنے سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں سے آگاہ کرایا اور مطالبہ کیا کہ سٹی اسکین ایچ آر سٹی کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ اس کی فلم بھی دی جائے جسے ڈاکٹر ڈانگے اور لیب اسٹنٹ نے قبول کرتے ہوئے اسے سی ڈی کی شکل میں دینےکےلیے راضی ہوئے۔
اسی کے ساتھ موصوف نے عوامی مسائل کا دوسرا اہم مدعا اٹھایا کہ 'مالیگاؤں کے ڈائلیسز مریضوں کو ہفتہ واری خون بڑھانے والا انجکشن لگایا جاتا ہے وہ سول ہسپتال سے مفت میں دیا جائے' شہر کے حالات کے پیش نظر ایک سال سے لاک ڈاؤن و کاروباری حالات متاثر ہیں۔ ایسے میں ایک غریب آدمی 1500 سے 2000 روپیہ کا انجکشن ہر ہفتہ خرید نہیں سکتا۔ جس کے لیے سول ہسپتال ٹیم نے منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ انجکشن صرف اور صرف سول ہسپتال میں جن کا ڈائلیسز ہوتا ہے انھیں کو دے سکتے ہیں باقی شہر کےلیے کارپوریشن کی معرفت ہی سے کام ہوسکتا ہے۔
جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی اور وفد میں شامل معززین میں سے شاہد سرگم نے ڈاکٹر ڈانگے سے تیسرا اہم مسئلہ مکمل تفصیل کے ساتھ رکھا کہ 'ناسک سول ہسپتال کی طرز پر مالیگاؤں میں بھی ہیپاٹائٹس سی مریضوں کی دوا فری میں دی جاۓ۔
ایچ سی وی پازیٹیو مریض کو ایم ڈی میڈیسن کے لیٹر پیڈ پر تین مہینہ تک کی دوا مفت میں ملتی ہے۔ اب وہ مالیگاؤں سول ہاسپٹل میں بھی ملنا شروع ہوا۔
یاد رہے ہیپاٹائٹس سی مرض کے شکار نوے فیصد کڈنی مریض ہوتے ہیں۔ اور ان کا ڈائلیس الگ مشین سے کیا جاتا ہے۔اور مالیگاؤں میں ٪70 مریض اس کے شکار ہیں۔ اس کی تین مہینہ کی دوا ناسک میں تقریباً 80 ہزار سے 90 ہزار روپے تک ملتی ہے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے مطالبہ کیا کہ ناسک سول ہسپتال ناسک سے اس مرض کو ختم کرنے کیلئے دو سال پہلے اس دوا کی مفت تقسیم شروع کی اور ناسک شہر سے اس مرض کو ٪90 ختم کردیا۔ اب مالیگاؤں سول ہسپتال سے بھی ہم یہی چاہتے ہیں کہ اس مرض ختم کرنے کیلئے اگے آئے۔
اس موقع پر مسیح اللہ بیسٹ، صغیر آرٹ، شاہد سرگم، افتخار بیلباغ، صفیان سیٹھ، شفیق بھائی، ابواللیث انصاری، یونس ماموں، آمین کے پی، حفظ الرحمن وغیرہ سرکردہ شخصیات موجود تھے۔