ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا ہنگامی دورہ

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 10:20 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کچھ روز قبل میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آیا جو بالخصوص کورونا وبا کے دوران لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں مصروف ہے۔

مالیگاؤں: میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا ہنگامہ دورہ

میکس اسٹیپش فاؤنڈیشن سے مالیگاؤں کے وکلاء، انجینئرز، ڈاکٹرز، ٹیچرز اور علمائے کرام کی بڑی تعداد منسلک ہے۔ فاؤنڈیشن کے بانی انصاری رضوان (بیٹری والا) ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے شہر میں کووڈ وبا کی وجہ سے حالات انتہائی سنگین ہیں۔ ضلع ناسک کے علاوہ مہاراشٹر کے دیگر علاقوں سے کورونا مریضوں کو مالیگاؤں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں ان کا علاج ہو رہا ہے۔

وہیں مالیگاؤں کے مضافاتی علاقوں میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے انجیکشن کی کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے رشتہ داروں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایسے حالات میں میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے اہم ذمہ داران نے آج شہر کے اسپتالوں کا دورہ کر کے جائزہ لیا۔

اس موقع پر انتظامیہ و اعلیٰ عہدیداروں سے دواخانوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کی کارکردگی سے متاثر ہو کر سرمایہ کار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان این جی اوز جڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.