ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: انڈسٹریز میں نوکری کے لیے مفت تربیت کا اہتمام - تعلیم و تربیت

جامعہ محمدیہ کے سکریٹری راشد مختار نے کہا کہ 'ہمارا مقصد طلبا کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی طلبا کو قابل انجینئر بھی بنانا ہے تاکہ انھیں بہتر روزگار ملے'۔

مالیگاؤں: انڈسٹریز میں نوکری کےلیےمفت تربیت کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 10:49 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں لاک ڈاون کے دوران بھی آن لائن طرز پر تدریسی خدمات انجام دی جارہی ہے۔

ایک جانب انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبا کو تعلیمی نقصان نہ ہو اسی لئے آن لائن کلاسیس، سیمینارس، کانفرنس اور ایڈوانس ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ وہیں دوسری جانب طلبا کو انڈسٹریز میں جاب کیلئے کوشش بھی کی جاتی رہی ہے۔

گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں 85فیصد پلیسمینٹ ریکارڈ کالج نے قائم کیا۔گزشتہ ماہ منصورہ انجینئرنگ کالج کے میکانیکل شعبے کے سال آخر کے طلبا کے لیے

”HVAC(Heating Ventilation and Air Conditioning)“ پر جاب کیلئے مفت ٹریننگ دی گئی۔ اس ایک مہینہ کی ٹریننگ میں پونے شہر کی معروف کمپنی (Abbot) کے انڈسٹریل ٹرینر مومن محفوظ الرحمن نے طلبہ کو ٹریننگ دی۔ نیز ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام طلبا کو راشد مختار (سکریٹری، جامعہ محمدیہ) کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

اس انڈسٹریل ٹریننگ کو کامیاب بنانے میں پروفیسر عدیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر) نے بھر پر تعاون پیش کیا۔ اس انڈسٹریل ٹریننگ میں فیضی ارقم، محمد حماد، شہزاد انجم، نوید احمد، انصاری عفان اور جاگرتی شیواڑے نے شرکت کی۔

جامعہ محمدیہ کے سکریٹری راشد مختار نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبا کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی طلبا کو قابل انجینئر بھی بنانا ہے تاکہ انھیں بہتر روزگار ملے۔

انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبا کو خصوصی طور پر انڈسٹریل اور اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ مہیا کرائی جاتی ہے جس سے طلبا خود مختار روزگار یا انڈسٹریز میں بآسانی نوکری پا سکتے ہیں۔

کالج ہذا کی جانب سے طلبا کیلئے ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ سیل کا قائم کیا گیا ہے۔ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر عدیل انصاری نے بتایا کہ(HVAC) کورس اور ٹریننگ طلبا کو مفت میں دی گئی۔ بڑے شہروں میں اس طرح کے کورس کی فیس تیس سے پچاس ہزار ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ کے بعد دو طلبا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں فائنل ایئر کے طلبا کو آئن لائن اور آف لائن طرز پر مختلف کمپنیوں میں نوکریوں کیلئے تربیت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.