دیوی داس نے پولیس سے شکایت میں کہا کہ وشال نلیش مورے اور ساگر اودھگے نے چندر پوری شیوار میں واقع جونا گرنا پل چندنپوری گیٹ کے قریب رہائش گاہ کے سامنے ان سے ملاقات کرکے دونوں نے خود کو سوشیل میڈیا صحافی بتایا اور مجھ پر لاج ملہال ریسٹورنٹس میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے کا الزامد عائد کیا۔ دونوں نے اس دوران دو لاکھ روپئے کا مطالبہ بھی کیا۔
شکایت میں مزید بتایا گیا کہ دونوں یوٹیوبر نے دیوی داس کو دھمکی دی تھی کہ رقم وصول نہ ہونے کی صورت وہ پولیس کے ساتھ ملکر لاج میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے انہیں بدنام کریں گے۔
قلعہ پولیس نے دیوی داس کی شکایت کے بعد دونوں یوٹیوبرس وشال نلیش مورے اور ساگر اودھگے کے خلاف دو لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرنے کے الزام میں 385/500/34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس کا کیس نمبر 287/21 ہے ۔ اس معاملے کو مزید تحقیقات کےلیے پی ایس آئی ڈھاکنے کے سپرد کیا گیا۔