مالیگاؤں شہرمیں آئندہ برس میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے سبھی پارٹیاں ابھی سے کمر بستہ ہوچکی ہیں۔ اسی سلسلے میں بہوجن سماج پارٹی کے مقامی صدر ظہور بھائی زم زم کی قیادت میں پارٹی کارکنان کا ایک وفد نے خلوص و عقیدت کے ساتھ چالیس گاؤں میں واقع حضرت پیر موسیٰ قادری بابا کی مزار میں پہنچا اور وہاں پھولوں و چادر چڑھانے کے بعد سلام کا نزرانہ پیش کر کے دعائیں مانگیں۔
اس کے بعد یہ قافلہ مومن عارف بابا کی دربار میں حاضری لگانے دولت آباد پہنچا اور یہاں بھی مومن عارف کے آستانے پر پھولوں کی چادر اور سلام کا نذرانہ پیش کر کے دعائیں مانگی گئی۔ دعا کے بعد یہ قافلہ منتجیب الدین زرزری زر بخش دولہا کے دربار میں حاضری دینے خلد آباد پہنچا۔ یہاں پر بھی قافلے نے زرزری بخش دولہا اور ان کے صاحب زادے کے مزار پر پھولوں اور چادر کا نذرانہ پیش کیا اور دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے کی سازش: انٹیلی جنس الرٹ
پاور لوم صعنت پر معاشی بہران کے جو کالے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹ جاہیں۔ شہر کے لاکھوں ایماندار مہنت کش مزدوروں کو راحت ملے۔ شہر خوب دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ شہر کے نوجوانوں کو نشے کی گندی لت سے نجات ملے۔
ایسی خصوصی دعائیں تینوں مقدس مقامات پر بہوجن سماج پارٹی کے قافلے نے کی۔
اس قافلے کی سرپرستی انصاری شفیق بابا نے کی۔
اس قافلے میں ظہور بھائی زم زم سید داستان ممبئی والے پارٹی کے آبزرو دلیپ جی گولی۔ عمر کامریڈ۔ ویلکم ماسٹر انور بھائی عائشہ نگر۔ سیکرٹری بھیکن رززاق موجود رہے۔