ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل - مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں کل عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً مرکز کی مودی حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا جائے گا۔

مالیگاؤں: مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل

author img

By

Published : May 25, 2021, 9:24 PM IST

دہلی بارڈر پر کسان احتجاج کے کل 6 ماہ مکمل ہوجائیں گے۔ کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کے 6 ماہ مکمل ہونے پر 26 مئی 2021 کو بھارت بھر میں یوم سیاہ منانے کااعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی)، اکھل بھارتیہ کسان سبھا (اے آئی کے ایس) نے 26 مئی کو مالیگاؤں سمیت مہاراشٹرا بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل دوپہر 3 بجے قدوائی روڈ پر مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ حکومت کی کسان، مزدور اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مودی حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا جائے گا۔

آل انڈیا کسان سبھا، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، آںٔیٹک یونین، آل انڈیا یوتھ فیڈریشن، آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن و دیگر تنظیموں کے ارکان نے عوام سے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران کورونا ضوابط کا پوری طرح خیال رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.