ETV Bharat / briefs

ہسپانوی عدالت نے ماں کا قتل اور اس کا گوشت کھانے والے بیٹے کو سزا سنائی

اسپین میں ناخلف بیٹے نے سگی ماں کو قتل کرکے سفاکیت کی انتہا کردی، ایلبرٹ نامی شخص نے اپنی عمر رسیدہ ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر قتل کے نشانات مٹانے کے لیے اس کا گوشت بھی کھا گیا۔

ہسپانوی عدالت نے ماں کا قتل اور اس کا گوشت کھانے والے بیٹے کو سزا سنائی
ہسپانوی عدالت نے ماں کا قتل اور اس کا گوشت کھانے والے بیٹے کو سزا سنائی
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:07 AM IST

ہسپانوی عدالت نے ماں کو قتل کرنے اور اس کا گوشت کھانے اور کتے کو کھلانے کے جرم میں سفاک بیٹے کو 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوروپی ملک اسپین میں ناخلف بیٹے نے سگی ماں کو قتل کرکے سفاکیت کی انتہا کردی، ایلبرٹ نامی شخص نے اپنی عمر رسیدہ ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر قتل کے نشانات مٹانے کے لیے اس کا گوشت بھی کھا گیا۔

مجرم نے اپنی 69 سالہ ماں کو گلا دباکر قتل کیا، پھر آری اور چھری کی مدد سے اس کے ٹکڑے کرکے 15 دن تک ماں کا گوشت کھاتا رہا اور اپنے کتے کو بھی کھلاتا رہا جب کہ کچھ ٹکڑے پلاسٹک کے ڈبوں میں پیک کرکے فریج میں محفوظ کرلیے اور باقی کوڑے دان میں پھینک دیئے۔

عدالت نے ماں کو قتل کرنے کے جرم میں بیٹے کو 15 سال قید اور لاش کی بے حرمتی کرنے پر 5 ماہ مزید قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے کہا کہ مجرم دل دہلا دینے والی واردات کے وقت اپنے ہوش و حواس میں تھا اسی لیے اسے جیل کی سزا کاٹنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پولیس نے ایلبرٹ نامی شخص کو 23 فروری 2019 کو اس وقت شک کی بنا پر گرفتار کیا تھا جب پولیس نے مقتول کی سہیلی کے کہنے پر اپارٹمنٹ کا دورہ کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.