اترپردیش کے ضلع گونڈا کرنیل گنج قصبہ میں گذشتہ کئی روز سے تحصیل کے تمام دفاتر کو تالے لگا کر مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج لکھنؤ - گونڈا ہائی وے پر وکلاء نے مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا. ایس ڈی ایم کرنیل گنج موقع پر پہنچے اور ناراض وکلاء سے بات کی اور حالات کو قابو میں کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے تحصیل کرنیل گنج کے وکلاء ایس ڈی ایم کرنیل گنج اور تحصیلدار کی کارروائیوں سے ناراض ہوکر دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایم تحصیلدار کو ایڈوکیٹ، افسران اور دیگر سرکاری ملازمین کا احترام کرنا چاہئے۔