ملیح آباد پرائمری اسکول صورتی کھیڑا بوتھ نمبر 67 میں تعینات افسر پنیت سنگھ کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی۔
اچانک سے طبیعت خراب ہونے پر اُن کے ساتھ والوں نے ڈاکٹر کو بلایا، لیکن تب تک ان کی موت ہو چکی تھی۔
موت سے پولنگ اسٹیشن میں افراتفری مچ گئی۔
ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ پولنگ کے دوران موت ہونے پر متاثرہ کے اہل خانہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے10 لاکھ روپے کی مالی مدد کی جائے گی۔