ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کینٹ علاقے میں شراب کے سیلس مین سے نقاب پوش نامعلوم بدمعاشوں نے طمنچہ دکھا کر ڈیڑھ لاکھ روپئے لوٹ لیے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ شراب کاروباری دنیش جیسوال کی منڈیرا میں انگریزی شراب کی دکان ہے۔ منگل کی رات سیلس مین سنتوش شرما دکان بند کر کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر لوٹ رہا تھا۔ ہائی کورٹ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش بدمعاشوں نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپئے اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سنتوش نے راہگیروں کی مدد سے مالک کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس نے رات میں موقعۂ واردات سے دکان تک چھان بین کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ تو وہیں لٹیروں کی تلاش جاری ہے۔