تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے دو نئے چہرے کانگریس اور بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں سے مقابلہ کرنے جارہے ہیں۔
ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو کے بیٹے ٹی سائی کرن یادو پہلی مرتبہ سکندرآباد سے انتخابی میدان میں ہیں۔
ان کا مقابلہ بی جے پی کے سینیئر رہنما اور تین مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے، جی کشن ریڈی اور کانگریس سے دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے انجن کمار یادو سے ہوگا۔
تلنگانہ وزیر لیبر سی ایچ ملاریڈی کے داماد مری راج شیکھر ریڈی کا ٹی آر ایس امیدوار کے طور پر حلقہ ملکاجگری سے کانگریس امیدوار اے ریونت ریڈی سے مقابلہ ہوگا جو محبوب نگر ضلع سے دو مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئےتھے۔
جبکہ بی جے پی نے سینئر لیڈر اور پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل این رام چندر راؤ کو میدان میں اُتارا ہے۔
سکندرآباد اور ملکاجگری میں دلچسپ مقابلہ کی توقع - revanth reddy
پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ کے دو لوک سبھا حلقے سکندرآباد اور ملکاجگری میں دلچسپ مقابلہ کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے۔