سابق جو نئیر اسسٹنٹ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی ہراساں کا الزام لگا یا ہے۔
35 سالہ خاتون نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال2018 اکتوب میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔
خاتون کے مطابق انہوں نے چیف جسٹس کوحد سے آ گے نہ بڑھنے کامشورہ دیتے ہوئے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ انکار کر نے پر انہوں نے مجھے اور میری فیملی کو دھمکی دی تھی۔
جنسی ہراسانی کے اس الزام کے بعد پورے ملک میں چیف جسٹس کے لیے مختلف قدم کے رد عمل آرہے ہیں۔
سپر یم کورٹ کے تجربہ کار وکیل سورت سنگھ نے کہاکہ چیف جسٹس آئندہ چند دنوں میں کسی ایم مقدمے پر سماعت کرنے والے ہیں اوران کے لیے یہ ایک لیٹمس پیپر ٹسٹ ہو سکتا ہے۔
سورت سنگھ نے سپریم کورٹ سے رپورٹنگ کرنے والے سنئیر صحافی سنچرا موہنتی کو بتایا کہ آنے والے دن بہت مشکل ہوگا۔سی جے آ ئی وزیراعظم نریندر مودی کی فلم (بائیو پک)، را ہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ اور انتخابات سے متعلق متعدد مقدمے میں سماعت کرنے والے ہیں۔ ان کے لیٹمس ٹسٹ ہونے والاہے جو کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔
چیف جسٹس گوگوئی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے الزامات کے خلاف اپنا دفا ع کیا۔
انہوں نے کہاکہ الزامات گھیٹیااوربے بنیاد ہے کہ میں اس پر زیادہ کچھ کہہ نہیں سکتا ۔میں اس حد تک گر نہیں سکتا۔ میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ تمام افراد سے عزت اور احترام سے پیش آ تا ہوں۔ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ چند طاقتور افراد پریم کورٹ میں عدم استحکم کرنے پید اکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الزام عائد کرنے والی خاتون اکیلی نہیں ہے اس کے ساتھ کئی بڑی طاقتیں ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس گگو ئی سابق چیف جسٹس دپیک مشرا کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے چار جسٹسوں میں شامل تھے۔
چوکیدار چور ہے کہ بیان پر را ہل گاندھی کے خلاف پریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف رکن پارلینٹ مناکشی لیکھی کانگریس کے جنرل سکریٹری راہل گاندھی کے رفائل معاہدے سے متعلق بیان پر سپر یم کورٹ حلف نامہ داخل کرچکی ہیں۔
راہل گاندھی کو اس سلسلے میں سوموار تک جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں آ ئندہ سماعت کل 23 اپریل کو ہونے والی ہے۔
حلف نامہ دا ئر کرنے والی رکن پا رلیمنٹ نے کہاکہ را ہل گاندھی سپریم کورٹ کا حوالہ دے کر وزیر اعظم مودی کے خلاف چوکیدار چور بیان دیتے رہتے ہیں۔
دوسرا اہم مقدمہ:
وزیر اعظم نریندر مودی پر بننے والی بائیو پک کی ریلیز سے متعلق فلم ڈائکٹر نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ چیف جسٹس اس کی سماعت کر سکتے ہیں۔
چیف جسٹس گگو ئی تامل ناڈو میں لوک سبھا انتخبات سے قبل ووٹرز کے درمیان کروڑوں روپے باٹنے کے خلاف دائرحلف نامے پرسماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے سلسلے میں الیکشن کمیشن سے جو اب طلب کیا ہے ۔اس کی سماعت22 اپریل کو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس دیگرحلف ناموں پر سماعت کرسکتے ہیں۔