الہ آباد کورٹ میں اسپیشل جج (ایس سی/ایس ٹی) دنیش چند نے ایودھیا دہشت گردانہ حملے میں فیصلہ سناتے ہوئے 5 کے منجملہ 4 کو عمر قید کی سزا اور 2.4 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
اس حملے میں جیش محمد کے پانچ شدت پسند اور دو مقامی افراد (رمیش پنڈا اور شانتی دیوی) ہلاک جبکہ متعدد سی آر پی ایف کے جوان زخمی ہوگئے تھے۔
حملے کے بعد پولیس نے منافرت پھیلانے اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے الزاما ت میں عرفان، عاشق اقبال عرف فاروق، شکیل احمد، محمد نسیم اور محمد عزیر کو گرفتار کیا تھا۔
ڈاکٹر عرفان کا تعلق اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے جبکہ دیگر چار کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے۔
بابری مسجد کامپلکس۔ رام جنم بھومی پر حملے کے بعد ایک گھنٹہ تک انکاونٹر جاری رہا۔
اس سلسلے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نیپال سرحد سے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔
وہ ٹاٹا سومو کے ذریعہ فیض آباد میں کچھوچھہ گاؤں پہنچے اور وہاں سے جیپ ڈرائیور ریحان عالم انصاری کو اپنے ساتھ لیا۔
بعدازاں 9 بجکر 5 منٹ پر دہشت گردوں نے سیکورٹی گھیرے سے 50 میٹر کی دوری سے گرینیڈ پھینکا جس میں ایک گائیڈ کی موت ہوگئی تھی۔