یہ سائنسداں مغدا بوقرات ہیں جو ان درختوں کے تحفظ پر کام کررہی ہیں۔ ان درختوں کے شاخ اب گر رہے ہیں۔
یہ درختیں صدیوں پرانی ہیں۔ لیکن موسمیاتی تبدیلی سے یہ درختیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نہ صرف ان کو بحال کیا جائے بلکہ اس کے نت نئے درختوں کو بھی اگانا چاہیے۔
مغدا بوقرات امریکہ کے سینٹ جوسف یونیورسٹی میں جینیات کے شعبے کی پروفیسر ہیں۔ ان کی ٹیم جنگلوں کی بحالی پر کام کرتی ہے۔ یہ ٹیم پودوں میں پایے جانے والے رس کو نکالتی ہے اور جڑوں میں بیکٹیریا داخل کرکے ان کو نقصان سے بچاتی ہے۔
اس لیب میں بیج پھوٹنے کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔ یہاں ہم لوگ جنگلات کے ان درختوں کی بحال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو نادر و نایاب ہیں۔ ہم لبنان میں نت نئے درخت اگانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس لیب میں بیج کو درخت بنانے تک سارے کام انجام دیے جاتے ہیں۔
دیودار درخت لبنان کے قومی پرچم کا حصہ ہے۔ خصوصاً بحیرہ روم کے کنارے لبنان میں پایا جاتا ہے۔ لبنان میں بعض دیودار کے درخت ہیں جن کی عمر کا تخمینہ چار سے پانچ ہزار سال ہے اور انہیں قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت جب ہر طرف جنگلات ختم کیے جارہے ہیں ایسے میں یہ کوشش قابل تقلید ہے۔