ETV Bharat / briefs

گولان پر خودمختاری مسترد کی جائے: شاہ سلمان - سعودی فرماں روا شاہ سلمان

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا کہ وہ گولان کی چوٹیوں پر شام کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 11:06 AM IST

میڈیا کے مطابق تیونس میں عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں شاہ سلمان نے عرب اردن اور غزہ کی پٹی پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

تیونس کے صدر نے کہا کہ عرب لیگ کے اس اجلاس میں علاقے کے استحکام کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر استحکام پیدا ہوسکتا ہے، اس حل کے تحت فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلاتے ہوئے ایک ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

واضح رہے کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور اس کو مشترکہ طور مسترد کردیا گیا۔

خیال رہے کہ عرب لیگ نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے سنہ 2011 کے اوائل میں پرامن احتجاجی مظاہرین کے خلاف مسلح کریک ڈاؤن کے بعد شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔

حال ہی میں بعض عرب ممالک نے صدر بشار الاسد کی حکومت سے دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا، اور اب عرب لیگ میں رکنیت کی بحالی کے لیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.