یہ کشمیری ہندوؤں کی بڑی مذہبی تقریب ہوتی ہے۔
ضلع کولگام میں بھی دو الگ الگ مقامات پر ماتا کھیر بھوانی کا تہوار منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب کھن برنی دیوسر میں واقع ترپور سندری مندر میں اور منزگام میں واقع ماتا کھیر بھوانی آستاپن میں منائی گئی۔
دیوسر ترپور سندری کے مندر میں کل شام سے ہی مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور آج بعد دوپہر بھی کئی طرح کی تقریب اور پوجا کا اہتمام کیا جائے گا۔
نوے کی دہائی میں کشمیر وادی سے پنڈتوں کی نقل مکانی کے بعد کئی مندروں امیں ایسی تقریبات منعقد نہیں ہوتی تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ پنڈتوں کی نقل مکانی کے باوجود بھی اکثر مندر محفوظ رہے بلکہ کئی مقامات پر مقامی مسلمانوں نے انکی دیکھ ریکھ کی۔
مقامی پنڈتوں نے کہا کہ کشمیریت آج بھی زندہ ہے اور اسکے لیے اکثریتی فرقے سو وابستہ لوگوں کا رول قابل ستائش ہے۔