انہوں نے کہا کہ کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سیاسی رہنما اپنے سیاسی مفاد کے لیے مسئلہ کشمیر کو اتنا پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
جتیندر سنگھ نے سیاسی رہنما کشمیری عوام کو بیوقوف بنا کر اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے رہنماؤں کے درمیان منافقانہ کا سب سے بڑا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو اپنا آئین ہے، جس کا مطلب صاف ہے کہ جموں کمشیر بھارت کا ایک اہم حصہ ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیاسی رہنماؤں نے اپنے مفاد کے لیے کشمیر کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
جیتندرسنگھ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ عبداللہ نے غیر مشروط طور پر ریاست جموں و کشمیر کو بھارت کا لازمی حصہ قرار دیا ہے۔
سنگھ نے کہا کہ کہ شیخ محمد عبداللہ جب اقتدار میں تھے تب انہوں نے بھارتی آئین کے چند قوانین جموں و کشمیر میں نافذ کیے تھے۔
جتندر سنگھ نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ جب اقتدار میں نہیں تھے تو انہیں رائے شماری، ریفرنڈم کے لیے آواز اٹھانی چاہیے تھی۔