اس موقع پر مسلمانوں کے ایک وفد نے بودھی سوسائٹی پہنچ کر بودھی عقیدتمندوں کو بودھ پورنیما کی مبارکباددی،جس پر بودھی سوسائٹی کے صدر بھانتے آنندا نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوشیلا استقبال کیا اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
مسلمانوں کا وفد میں شہر کے معروف سماجی کارکن اے جے خان کی قیادت میں بودھی سوسائٹی پہنچا۔ ایڈووکیٹ میتعی، عبد العزیز، زہیر خان و دیگر افراد پر مشتمل رہا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بودھی سوسائٹی کے صدر بھانتے آنندا نے کہا کہ پر امن زندگی کے لئے ہم سبھی کو محبت و بھائی چارے کے ساتھ رہنا ہوگا اس کے علاوہ امن و شانتی کے قیام کا کوئی اور فارمولا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت و تشدد سے کبھی کسی کا فائدہ نہیں ہوا۔