اترپردیش کے امروہہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ امروہہ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی انتہائی سنگین صورتحال کی طرف مودی کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے فوری کارروائی اور مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
امروہہ لوک سبھا حلقہ کے عوام کووڈ 19 وبا کی گرفت میں ہیں۔ یہ بیماری ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پھیل چکی ہے لیکن اس بیماری سے نمٹنے کے لئے ادویات، بستر، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات کی بہت بڑی قلت ہے۔ طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حلقہ کے نمائندے کی حیثیت سے لوگوں کے دکھوں کو دیکھ کر وہ بہت غمزدہ ہیں۔ ضلع انتظامیہ اپنے حلقہ کے عوام کو ریلیف دینے اور ان کی جان بچانے میں بے بسی کا اظہار کررہی ہے۔