ETV Bharat / briefs

جیٹ ایئرویز بحران: پائلٹز کی ہڑتال ملتوی

جیٹ ایئرویز کے پائلٹز سے متعلقہ تنظیم نیشنل ایوی ایٹرس گلڈ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف 15 اپریل سے طیارے نہ اڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جیٹ ایئرویز بحران: 15 اپریل سے پائلٹ طیارے نہیں اڑائیں گے
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 6:31 PM IST

Updated : Apr 14, 2019, 9:20 PM IST

جیٹ ایئرویز کے پائلٹز سے متعلقہ تنظیم نیشنل ایوی ایٹرس گلڈ نے انتظامیہ اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے درمیان اجلاس کے پیش نظر ہڑتال کو ملتوی کردیا ہے۔
تنظیم نیشنل ایوی ایٹرس گلڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ پیر کی صبح دس بجے سے وہ طیارے نہیں اڑائیں گے۔

نجی ایئرلائنس کے 1600پائلٹوں میں 1,100این اے جی کے اراکین ہیں۔
انجینئروں اور انتظامیہ کے سینئر اراکین کے ساتھ پائلٹوں کو بھی جنوری سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ دیگر ملازمین کو تنخواہ کی جزوی ادائیگی کی جارہی تھی ، لیکن ان کی بھی مارچ کی تنخواہ اب تک نہیں ملی ہے۔

کمپنی نے یقین دلایا کہ قرض دہندن بینکوں کے کنسورٹیم کی طرف سے شروع کئے گئے حل کے عمل کے تحت جیسے ہی نقدی آتی ہے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی اس کی ترجیح ہوگی۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت والے کنسیومر ٹیم نے 1500کروڑ روپے کی نقدی ہونے کا یقین دلایا ہے۔ کنسیومر ٹیم نے اےئر لائنس کی 75 فیصد تک حصہ داری فروخت کرنے کے لئے بولی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔
پہلے مرحلہ میں دلچسپی خط جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہوچکی ہے۔ اہل بولی لگانے والوں کے لئے مالیاتی ٹنڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اپریل رکھی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 14, 2019, 9:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.