جموں ضلع انتظامیہ کے مطابق ویکسین دو عمر کے زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جارہی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاﺅ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن مہم کو تیز کیا گیا جبکہ اب تک ضلع میں 4 لاکھ 52 ہزار افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 45 برس سے زائد عمر کے 3 لاکھ 65 ہزار افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 30 ویکسین سنٹروں پر دوسری خوراک دینے کے عمل کا آغاز کیا گیا۔
ضلع کے حکام نے بتایا کہ یکم مئی سے انتظامیہ کی جانب سے 18 تا 44 برس عمر کے افراد کو ویکسین دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ابھی تک ضلع میں 55 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
حکام نے بتایا کہ ویکسین مہم کو صاف و شفاف رکھنے کےلیے پورٹر کے ذریعہ رجسٹریشن کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں 25 تا 29 مئی تک ایک خصوصی مہم چلائی گئی جس میں 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
جموں ضلع انتظامیہ نے عوام سے ویکسین لینے کی خواہش کی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکا جاسکے۔