ریاست جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس (این سی)، اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اقتدار کی بھوکی ہیں'۔
انہوں نےکہا کہ آج ان پارٹیوں کو اسمبلی انتخابات کی بہت فکر ہے، جبکہ یہی وہ پارٹیاں ہیں، جنہوں نے ریاست میں پنچایتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔
رویندر رینا نے کہا کہ 'بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہے، لیکن جس طرح سے جموں بس اسٹینڈ اور سرحد پر مسلسل فائرنگ ہورہی ہے اسے دیکھتے ہوئے عوام میں دہشت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ شاید اسی لیے الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کو مؤخر کرنا ہی مناسب سمجھا۔