وائی ایس آر کانگریس کی نئی حکومت تشکیل ہونے کے بعد انھیں اس عہدہ سے برطرف کردینے کی خبر گشت کررہی تھی۔تاہم حکومت کے اقدام سے قبل انھوں نے اپنا استعفی دے دیا۔
استعفی دینے کے بعد انھوں نے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ تلگو دیشم حکومت نے متعدد فلاحی کام انجام دیے ہیں،انھوں نے کہا کہ مغربی وجئے واڑہ میں سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت 1600 افراد میں 21 کروڑ روپیے خرچ کیے گئے۔
جلیل خان 2014 میں وائی آر کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، بعد ازاں انھوں نے تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انھوں نے کہا کہ عوام نے اس بار وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اقتدار دیا ہےاور ہم اس فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔
مذکورہ رہنما کا ایک بیان مذاق کا موضوع بنا تھا،جس میں انھوں نے کہا کہ ،بیچلر آف کامرس، (بی کام)گروپ میں ایک مضمون فزکس کا بھی ہوتا ہے۔
آندھراپردیش وقف بورڈ کے چیئرمین مستعفی - 2014 میں وائی آر کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے
تلگودیشم پارٹی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی جلیل خان نے وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا۔