جگدیپ دھنکر اپنے متوقع تین روزہ دورہ دہلی کے دوران صدر رام ناتھ کوویند کے علاوہ وزیراعلظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کریں گے اور ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دہلی دورہ سے قبل گورنر نے مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ بی جے پی رہنماؤں نے جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرکے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔
جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال حکومت پر ایک بار پھر ریاست میں امن و امان کی صورت حال کے سلسلے میں نکتہ چینی کی ہے اور مرکزی حکومت کو ریاست کی صورت حال سے واقف کروانے کا فیصلہ کیا۔ گذشتہ روز شوبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی ارکان اسمبلی نے گورنر سے ملاقات کی اور انتخابات کے بعد پارٹی کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق واقف کروایا جس کے بعد گورنر نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر نکتہ چینی کی۔
ذرائع کے مطابق بنگال کے گورنر، دہلی کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ دہلی میں وہ وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند سے بھی ملاقات کریں گے اور 18 جون کو کولکاتا واپس ہوں گے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جگدیپ دھنکر نے ریاست میں امن و امان کی صورت حال پر سوال اٹھایا تھا اور ٹوئیٹ کرکے ممتا بنرجی حکومت پر تنقید کی تھی۔