چار جولائی بروز جمعرات صبح آٹھ بجے ایک احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج کا اختتام درگاہ حافظ شاہ جمال اللہ سے عید گاہ تک اور عید گاہ سے کلیکٹریٹ پر ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دے کر ہوگا۔
اس پریس کانفرنس میں تنظیم اتحاد ملت کے صدر فرحت علی شاہ جمالی، جمیعت العلماء ضلع رامپور کے صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی، جماعت اسلامی کے نعمان خاں غازی اور اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر ریحان خان بطور خاص شامل رہے۔