ETV Bharat / briefs

بینکوں اور معیشت پر حکومت وہائٹ پیپر لائے: کانگریس

کانگریس نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے گھوٹالوں کی وجہ سے بینکوں کی غیر منفعتی اثاثہ ( این پی اے) کافی بڑھ گیا ہے۔

issue-white-paper-on-bank-frauds-make-public-names-of-defaulters-cong-to-govt
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 9:49 PM IST

کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اب جیت کے خمار سے باہر نکل کر ملک کی اقتصادی حالت پر وہائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے اور صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔

کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل نے منگل کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران 27 ہزار 125 بینک گھوٹالے ہوئے ہیں جن میں ملک کے عوام کے ایک لاکھ 74 ہزار 790 كروڑ روپے پھنس گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں 6800 بینک گھوٹالے سامنے آئے ہیں جن میں 71 ہزار 500 کروڑ روپے کا غبن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بی جے پی کو یہ قبول کرنا چاہئے کہ اس کی حکومت میں یہ گھوٹالے ہوئے ہیں اور پھر اسکینڈل روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئے۔

جے ویر شیر گل نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے اور بینک گھوٹالے بازوں کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئے۔ بینکوں میں بڑھتے این پی اے اور گھوٹالے روکنے کے لیے اس کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔

جے ویر شیر گل نے کہا کہ حکومت کو بینک اسکینڈل پر ایک قرطاس ابیض جاری کرنا ہوگا اور گھوٹالے بازوں کے نام حکومت کو فوری عام کرنا چاہئے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی سابقہ حکومت کے پانچ سال کی مدت کار میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی شرح میں انتہائی کمی آئی ہے اور بے روزگاری کی سطح 45 سال میں سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے مسلسل سرکاری اعداد و شمار كو چھپاتی رہی ہے لیکن اس بار حق اطلاعات کے تحت بینک گھوٹالوں کے سلسلے میں جو معلومات موصول ہوئی ہيں، وہ ملک کی معیشت کے لیے سب سے زیادہ مہلک اشارہ ہيں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.